11 فروری، 2011، 1:15 PM

امریکہ

امریکہ کی پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

امریکہ کی پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

امریکہ نےاپنے مجرم شہری ریمنڈ ڈیوسکو آزاد کرانے کے لئے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا ہے امریکہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے آج امریکی ملزم کو آزاد نہ کیا تو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نےاپنے مجرم شہری ریمنڈ ڈیوسکو آزاد کرانے کے لئے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا ہے امریکہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے آج امریکی ملزم کو آزاد نہ کیا تو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں گے۔اطلاعات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں گے۔ اے بی سی نیوز کی پاکستانی حکام کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر حسین احمد حقانی کو پیرکی شام دوبارہ وائٹ ہاؤس طلب کیا گیا، جہاں امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی ٹام ڈونیلن نے انہیں صدر اوبامہ کا دھمکی آمیز پیغام دیا کہ اگرجمعہ تک ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہ کیا گیا تو سفارتی تعلقات منقطع اور پاکستانی صدر کا دورہ امریکہ منسوخ کر دیا جائیگا،پاکستانی سفیر کو امریکہ بدر کردیا جائیگا، پاکستان میں امریکی قونصلیٹ بند کردیئے جائینگے۔اے بی سی نیوز کے مطابق امریکی حکام نے آف دی ریکارڈ ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔ ادھر سفارتی ذرائع کے مطابق  پاکستانی صدر زرداری کا امریکا کا دورہ منسوخ کردیا گیاہے۔ پاکستانی پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی شہری نے اپنے دفاع میں گولی نہیں چلائی بلکہ اس نے جان بوجھ کر دو پاکستانی شہریوں کو قتل کیا ہے۔ امریکی شہری کے ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کرکے اسے جیل روانہ کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی شہری سفارتکاروں کے لباس میں پاکستنا میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش میں ہیں ۔ امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کے خاتمہ سے پاکستان عوام اور حکومت کو استقلال مل جائے گا اور پاکستان میں امن بھی قائم ہوجائے گا۔ کیونکہ اس صورت میں امریکی دہشت گردوں کی پاکستان میں کارروائیاں بند ہوجائیں گی۔

News ID 1251142

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha